• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، کرسٹالینا جارجیوا


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی مسئلہ ٹیکس کی وصولیوں کا ہے، پاکستان سے ٹیکس وصولیاں کم از کم جی ڈی پی کا 15 فیصد تک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 71 کروڑ ڈالرز کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دن ہے اور آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید