• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلے کارڈ پر ناریل میں رشی سونک کا چہرہ دکھانے پر خاتون ٹیچر سے تفتیش

برطانیہ میں پلے کارڈ پر ناریل میں وزیر اعظم رشی سونک اور سابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے چہرے دکھانے پر خاتون ٹیچر سے پولیس نے تفتیش کی ہے۔ 

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد ٹیچر ماریہ محسن حسین کو پولیس تفتیش کا سامنا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں ان کا اس حوالے سے  انٹرویو کیا گیا۔ 

ماریہ محسن حسین نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، جس پر ناریل میں وزیر اعظم رشی سونک اور سابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے چہرے دکھائے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ میں کسی کو بطور ناریل دکھانا نسل پرستانہ اصطلاح ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق بکنگھم شائر کی ماریہ حسین نے فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ 

تین لاکھ سے زائد افراد کے اس مظاہرے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید