کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کی کابینہ کااجلاس زیرصدارت ضلع صدرغلام نبی مری مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، لیبر سیکرٹری ملک عطا اللہ کاکڑ، خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفی سمالانی نے شرکت کی اجلاس میں 17 نومبر صبح 11بجے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کو حتمی شکل اور ضلعی کونسل اجلاس پر سیر حاصل بحث کی گئی شرکاء نے گیس پریشر میں کمی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلز کا بوجھ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کئی سالوں سے موسم سرما کے دوران گیس فراہمی کیلئے کمپنی دفترکے سامنےاحتجاج کرتی آرہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی مقررین نے کہاکہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں گیس بحران شدت اختیارکرچکاہے جس سے صارفین کوشدیدمصائب کاسامنا ہے گیس کی فراہمی کیلئے پارٹی احتجاج میں عہدیدارکارکن اورعوام اپنی شرکت یقینی بنائیں۔