• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت‘ جوسک اور کہن میں فوڈ اتھارٹی کا دو ہوٹلوں کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)غیر معیاری و غیر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کاروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اس سلسلے میں تربت کے علاقوں جوسک اور سری کہن میں ریسٹورنٹ سے خریدی گئی خوراک سے شہریوں کے مبینہ طور پر بیمار ہونے کی اطلاع پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈویژنل ٹیم نے فوری رسپانس دیتے ہوئے مذکورہ ریسٹورنٹ اور قریب میں واقع ہوٹل کا تفصیلی معائنہ کیا ، ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ، پکوان میں زیر استعمال اجزاء غیر معیاری جبکہ تیار و خام اشیاء کی اسٹوریج کی صورتحال مخدوش اور غیر صحت بخش پائی گئی جس پر مذکورہ دونوں ہوٹلوں کے مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ مالکان و ہوٹل ملازمین کو خوراک کی تیاری و عوام تک فراہمی کے تمام مراحل میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں بی ایف اے حکام کی فراہم کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرنے کی تنبیہ کی گئی ۔ علاوہ ازیں دوران انسپکشن 8 جنرل اسٹورز مالکان کو زائد المیعادخوردنی مصنوعات کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔ دکانوں سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ اشیاء (کولڈرنکس، پیکٹ دودھ ، مصالحے، بسکٹ و چپس وغیرہ) اور چائنیز نمک و پان پراگ کو ضبط کرکے بعدازاں تلف کردیا گیا ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق ناقص خوراک کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں جاری کارروائیوں کے دوران جمعہ کوکوئٹہ شہر میں 19 ، تربت میں 10 جبکہ سبی میں 4 خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید