• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل: فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں انٹری دینے والا شخص کون تھا؟


گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کا فائنل میچ بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس میچ کو ایک موقع پر کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا جب غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کے لیے فلسطینی جھنڈے والی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔

یہ نوجوان ناصرف گراؤنڈ میں داخل ہوا بلکہ اس نے گراؤنڈ میں پچ پر موجود بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس جا کر اُنہیں گلے بھی لگایا۔

اس کے بعد گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

گراؤنڈ سے باہر نکالے گئے اس شخص کو گرفتار کر کے احمد آباد میں چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا۔

پولیس اسٹیشن پہنچنے پر اس شخص سے اس کا نام اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ میر نام وین جانسن ہے، میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور میں ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہوا تھا۔

جب اس سے فلسطینی پرچم والی شرٹ پہننے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں کیونکہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔

خاص رپورٹ سے مزید