• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاراؤں کے کہنے پر مجھے ڈرامے سے نکال دیا جاتا تھا: علی عباس


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وسیم عباس کے بیٹے و اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب کئی نامور اداکاراؤں کے کہنے پر آخری لمحات میں مجھے ڈرامے سے نکال دیا جاتا تھا۔

حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان علی عباس نے شرکت کی اور کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات و جدوجہد پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی فنکار اس لیے شہرت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ بالی ووڈ کی طرح یہاں بھی لابی سسٹم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا انڈسٹری میں مضبوط بیک گراؤنڈ ہونے کے باوجود میں بھی اپنے کیریئر کے آغاز میں اس لابی سسٹم کا نشانہ بنا اور کئی ڈراموں سے مجھے آخری وقت میں نکال دیا گیا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں نے اُن پروجیکٹس کے اے ڈی سے وجہ معلوم کی تو پتہ چلا کہ کچھ اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں تاہم اب ایسا نہیں ہے لیکن کیریئر کے آغاز میں مجھے کئی مرتبہ ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔

علی عباس کے مطابق میں نے بعد میں اُن تمام اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا ہے لیکن اُس وقت وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید