• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی میڈیکل لینڈنگ، خاتون مسافر کا انتقال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بھارتی نجی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی میڈیکل لینڈنگ ،تاہم خاتون مسافر جانبر نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کی پرواز جو کہ حیدر آباد دکن سے سعودی عرب جا رہی تھی کہ دوران پرواز خاتون مسافرکی طبیعت خراب ہوئی۔ طیارے کے کپتان نے پاکستان ائر ٹریفک کنٹرولرسے پرواز کو کراچی اتارنے کی اجازت مانگی۔پرواز کی ہنگامی طبی بنیاد پر لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی اور انتقال کر گئیں۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ نے صبح 4بج کر 15 منٹ پر کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنے پر مردہ پایا گیا۔ بعد ازاں طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6بج کر 15منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔دریں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اور میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ائرلائن کے طیارے میں دوران پروازمسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایمبولینس، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کیا گیا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھاکہ اچانک مسافر کو مرگی کے دورے پڑے۔ طیارے کو فوری طور پر لینڈنگ کرائی گئی۔ ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف رن وے پر پہنچا اور مسافر کے طبی معائنے کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید