• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ، یوپی میں حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے،اب انتہا پسند ہندوؤں کا ہدف حلال کھانا ہے جو مسلمانوں کیلئے زندگی موت کا معاملہ ہوتا ہے۔حال ہی میں بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں حکام نے ڈیری، ملبوسات اور دواؤں سمیت حلال تصدیق شدہ کے لیبل والی مصنوعات کی تقسیم اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ یہ غیر قانونی ہے۔ریاستی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیکری کی مصنوعات، چینی، خوردنی تیل اور ایسی دیگر مصنوعات جنہیں تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ان پر تصدیق شدہ حلال کا لیبل لگایا جاتا ہے، ان کی تقسیم اور فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید