• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال کے میل نرس کیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے ،ایچ ڈی پی

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں میل نرس کی نومولود بچوں پر دروازے بند کرکے نشہ کرنے کو بدترین مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد دانستہ طور پر اس طرح کے عمل کے مرتکب ہوکر کسی خاص کارکردگی کے حامل ادارے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔بیان میں ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے میل نرس کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ جو کسی خاص سازش کا حصہ ہوتے ہیں کسی رحم و رعایت کے مستحق نہیں ہوتے انہیں انکے جرائم کی بدترین سزا دینا قانون اور انصاف کے اداروں کی زمہ داری بنتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بینظیر بھٹو ہسپتال کوئٹہ شہر کے بہترین سرکاری ہسپتالوں میں سے ایک ادارہ ہے اس ادارے کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے کوئٹہ اور صوبے بھر سے علاج و معالجے کیلئے مریض آجاتے ہیں اس ادارے کی مثالی کارکردگی کی وجہ سے لوگ مطمئن ہیں جبکہ بعض عناصر ادارے کو بدنام کرنے کیلئے سازشوں کا سہارا لیکر ایسے اقدامات کے مرتکب ہوتے ہیں جسکی وجہ سے عام شہری کا اداروں پر اعتماد متاثر ہوجاتا ہے۔ بیان میں سازش کے پس پردہ عناصر کو بےنقاب کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید