• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا عرب لیگ کے فلسطینیوں کو آبائی وطن سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کا خیرمقدم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کیلئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کی منظوری اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔بدھ کو ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ دو ریاستی حل سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
اہم خبریں سے مزید