• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مالک کو مہنگا پڑگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کر رہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے۔ درخواست گزار کا گھر حساس مقام کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ درخواست گزار کے گھر کے اندر پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید