• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 بیگمات، جن میں 7 سگی بہنیں بھی شامل، اولاد کی سنچری مکمل

اسلام آباد (فاروق اقدس) یوگنڈا کے شہری مزی ارنسٹوکی کتھا جو سوشل میڈیا میں دلچسپی اور توجہ کی مرکزبنی ہوئی ہے جس کی 16بیگمات، جن میں7سگی بہنیں بھی شامل، اولاد کی سنچری مکمل،144پوتے نواسے جوانی کی عمر میں داخل ہوچکے ، ’’گھریلو آبادی میں اضافے کا ریکارڈ‘‘ 50کے نام یاد ہیں ،باقیوں کو چہرے سے پہچانتا ہوں، 40بچوں سے محروم ہوچکا ہوں مشرقی معاشروں میں کثرت اولاد کو رحمت خداوندی قرار دیتے ہوئے تنگدستی کے باوجود خوشدلی سے قبول کیا جاتا ہے اور اولاد کی خواہش میں کثرت ازدواج سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ، تاہم فی الوقت کچھ تذکرہ انفرادی طور پر گھریلو آبادی بڑھانے کے ریکارڈ بنانے کا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے شاذونادر ہی سہی لیکن جب درجنوں پوتوں نواسوں اور نواسیوں کی شادی میں بیک وقت دادا اور نانا کی حیثیت سے شریک ہونے والی شخصیت کی خبریں شائع ہوتی ہیں تو لوگ حیرت اور تجسس کے ساتھ ان خبروں اور تصاویر کو دیکھتے ہیں لیکن یہ ذکر ہے یوگنڈا کے ایک چھوٹے سے گائوں کے ایک شہری مزی ارنسٹو (Mzee Ernesto) جن کی شادیوں کی مجموعی تعداد 16، بچوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں جبکہ درجنوں پوتوں پوتیاں بھی جوانی کی عمروں میں داخل ہوچکی ہیں اور جن کی تعداد 144 بتائی جاتی ہے، مزی کا کہنا تھا کہ مجھے اعتراف ہے کہ مجھے سب بچوں کے نام نہیں آتے تاہم یہ بھی اچھی یادداشت ہے کہ مجھے 50 بچوں کے نام یاد ہیں باقیوں کو میں چہروں سے پہچانتا ہوں، بدقسمتی سے میں 40 بچوں سے محروم ہوچکا ہوں جن میں سے کچھ متعدی بیماریوں اور کچھ حادثات کے نتیجے میں جان سے گئے۔ مزی ارنسٹو سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کی کتھا کو پسندیدگی سے پڑھا جارہا ہے، اپنے مختلف انٹرویوز میں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد نے مجھے حکم بھی دیا تھا اور درخواست بھی کی تھی کہ میں خاندان میں اضافہ کرتے جائو چنانچہ میں نے 12 شادیاں کیں جن میں سات سگی بہنیں بھی شامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید