• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی انٹیلی جنس کی ناکامی، افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے، عمر ایوب

اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہئے۔تیرہ انٹیلی جنس ایجنسیز کام کر رہی ہیں، ساری توجہ پی ٹی آئی پر ہے، گزشتہ رو جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں سانحہ ہوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں، پاکستان میں اس وقت تقریبا 13 انٹیلیجنس ایجنسیز کام کر رہی ہیں۔ انکوائری ہونی چاہئے کہ ان کی ساری کی ساری توجہ صرف اور صرف پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے اوپر ہے۔ وہ یہ نہیں دیکھنے کے دہشت گرد کہاں پر ہیں، ان انٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگ لوگوں کو جبری لاپتہ بنا رہے ہیں۔ ہم لوگ جب چیف جسٹس صاحب کے ساتھ ملنے گئے تھے، سب سے پہلا آئٹم ہمارے ایجنڈا پر مسنگ پرسنز کا تھا۔ چیف جسٹس نے بھی تشویش کا اظہار کیا، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس دہشتگرد ادارے بن گئے ہیں۔ چوریوں میں ملوث ہیں۔ لوگوں کے گھروں میں جا کے توڑ پھوڑ کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے دور میں دہشت گردی کے واقعات بالکل نہ ہونے کے برابر تھے کیونکہ میرٹ پر لوگوں کو لگایا۔
اہم خبریں سے مزید