لنڈ کوتل (نما ئندہ جنگ )پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج بارہوں( 12) روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ روز افغان سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے مقامی ابادی باچا مینہ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد گھروں پر مارٹر گولے گر چکے ہیں مارٹر گولوں کے نتیجے میں طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹ اسحاق ولد فیروز شاہ زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کیا گیا اور طبی امداد کے بعد انہیں پشاور ریفر کیا گیا ہے۔