• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی امن و استحکام کیلئے امریکا کیساتھ کام کرتے رہیں گے، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات، عطاء اللہ تارڑنےکہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے ہم امریکا کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا،رہنما تحریک انصاف، شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پچیس تیس سال سے دہشت گردی ہورہی ہے۔ یہ بھی پتہ ہے دہشت گردی کہاں سے ہورہی ہے۔ جب سارے معاملات کا پتہ ہوتو آپ کا وزیر داخلہ کیا کررہا ہے۔یہ تو حکومت کھلم کھلا نالائقی اور نا اہلی تسلیم کررہی ہے،رہنما جے یو آئی، سینیٹر بیرسٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں ایوانوں کا یہ حال ہے کہ دونوں صوبوں سے متعلق بحث بھی نہیں ہوتی۔ڈ ی آئی خان میں شام کے بعد سفر نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق پاک افغان بات چیت میں انا رکاوٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید