کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم کا امریکی صدر سے اظہا رتشکر، سوال کیا یہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی علامت ہے یا کوئی عارضی پیش رفت؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ امریکا پاکستان کو پہلے افغانستان کی نظر سے دیکھتا تھا اور اب چین کی نظر سے دیکھتا ہے،تجزیہ کارعمر چیمہ نےکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرکے اپنا کفارہ ادا کیا ہے،تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے شکریہ ادا کرنے کی اہمیت ہے،اپنے پہلے دور حکومت میں وہ پاکستان سے بہت خفا تھے۔ تجزیہ کارشہزاد اقبال نے کہا کہ اچھی خبر ہے اگر پاکستان کے انٹیلی جنس کے ذریعے دہشت گرد کو گرفتار کیا۔