• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی کیپچا تصاویر پر مشتمل پی ڈی ایف فائلوں کے ذریعے سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری )جعلی کیپچا تصاویر پر مشتمل پی ڈی ایف فائلوں کے ذریعے سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے ،ہیکرز سرچ انجن نتائج میں ہیرا پھیری کرکے نقصان دہ فائلوں کو پھیلا رہے ہیں، ان فائلوں کے ذریعے صارفین کو جعلی ویب سائٹ پر لیجا کر مالی معلومات چوری کی جاتی ہیں،جس پر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، نیشنل سرٹ ایڈوائزری میں کہا گیا فشنگ مہم کے ذریعے لومہ اسٹییلر میلوئیر پھیلایا جارہا ہے، صارفین کے سسٹم میں دھوکے سے میلوئیر انسٹال کر کے معلومات چوری کی جاتی ہیں، لومہ اسٹییلر ایک مالوئیر ٹول ہے جو لاگ ان سمیت مالیاتی ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیکرز مختلف ممالک کے ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید