سوات، شانگلہ (نمائند گان جنگ)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی گاؤں برکانہ شاپور، ضلع شانگلہ پہنچ گئیں۔ ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے اپنے گاؤں پہنچیں۔ ان کے ساتھ والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ تور پیکئی بھی ہمراہ تھیں،ملالہ یوسفزئی کی آمد پر ان کے خاندان اور سکول کے بچوں نے شاندار استقبال کیااور پھر وہ اپنے آبائی گاؤں میں رشتہ داروں سے ملاقاتیں کرنے گئیں،ملا لہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑ کیا ں پنی تعلیم پربھرپورتوجہ دیں۔ ملالہ نے اپنے پرانے گھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن شیر اکبر خان کے مطابق نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے یتیم اور غریب بچیوں کے لیے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ کیا۔