اسلام آباد(نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بنوں میں خودکش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔KP میں دہشتگردی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی ہے، پالیسیاں سیاسی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں، جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے، یہ دل خراش واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی اور ریاست پالیسیوں پر سوال ہے۔ آخر کیوں دو عشروں سے جاری یہ لڑائی اب تک تھمنے کا نام نہیں لے رہی؟ اربوں روپے کے وسائل سے اب تک سیکیورٹی کا کوئی مضبوط نظام کیوں تشکیل نہیں دیا جا سکا؟امیر جماعت نے کہا دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد کی جانیں چلی گئیں۔