اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 2007ء میں حکومت اور لال مسجد کے مابین مسلح تصادم کا شاخسانہ بننے والی لائبریری کی عمارت کی جگہ پر لال مسجد سے ملحقہ راتوں رات کھڑی کی گئی عمارت کو بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں منہدم کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور شہداء فاؤنڈیشن کے مابین مذاکرات بھی ہوئے جس میں جارحانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کا رویہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔