ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس نے جوے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 15 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگے ہزاروں روپے بھی برآمد کر لئے،معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آبادپولیس نےنے مخبر کی اطلاع پر ہیڈ ڈمری کے قریب ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ،جہاں پر ملزمان جاوید، بلال، یوسف، عمران، خالد، اختر سمیت 15 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔