• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ پشتون اقوام کو دست و گریباں کرنے کا وقت گزر گیا،عارف محمد حسنی

کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سردارزادہ میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ آواران پی بی 23 سے بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے آواران کے عوام کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی اور اپنا تابناک مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے اور ظلم وجبرکیخلاف جرآت مندانہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے بلوچ پشتون اقوام کو ذاتی مفادات کیلئے دست و گریباں کرنے کا وقت گزر گیا، ہم سب بھائی بھائی ہیں کئی دہائیوں سے بلوچ پشتون اقوام کو ذاتی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا اب عوام میں شعور بیدار ہوچکا ہے اور اس طرح کے عناصر کو عوام اپنی مثبت اور تعمیری کردار سے بھرپور جواب دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے دادا شہید سردار عارف جان محمد حسنی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا ہے اور انہوں نے بلوچ قوم کو ایک فورم پر اکٹھا کرنے کیلئے ایک گمنام سپاہی کا کردار ادا کیا بلوچ قوم ان کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید