• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، پولیس کو شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کیخلاف خیبر پختونخوا میں کنونشن کرنے پر ضلع دیر میں درج دو مقدمات میں15روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ منگل کو حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات کیساتھ سماعت کے دوران شیر افضل مروت اپنے وکیل نوید حیات ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہاکہ آپکی درخواست پر بائیو میٹرک اور کچھ دستاویزات نہ ہونے پراعتراض لگا ہوا ہے۔ وکیل نے کہاکہ بائیو میٹرک تصدیق بھی کروا لی اور دستاویزات بھی لگا دی ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے درخواست پر فوری طور ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کیس کو آج ہی سنیں گے۔

اہم خبریں سے مزید