کراچی (اسٹاف رپورٹر)آر جے مال میں آگ لگنے کے سانحے میں بڑی پیش رفت ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے حادثے کے مبینہ ذمہ دار 4 اہم افراد کو حراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد میں سافٹ وئیر ہاوس کے مالک عمران عدنان ، شاپنگ مال انتظامیہ کے سلطان، فیضان اور کے سیکیورٹی انچارج عابد شاہ شا مل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار بھی کیا جائے گا، بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، مال میں آگ لگنے کے بعد دھواں نکلنے تک کی جگہ نہیں تھی، زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے اصل ذمہ دار ہیں۔