• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے5لڑکیوں سمیت 8 افراد اغواء

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے5لڑکیوں سمیت 8 افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ سول لائنزکو عدنان نذیر کیانی نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن (ع) عمر18 سال کو مبین نے اغواکرلیا۔تھانہ دھمیال کو رفعت سلطانہ نے بتایا کہ میری 27 سالہ شادی شدہ بیٹی (ک) اغواء ہو گئی ۔تھانہ کلرسیداں کو احسن نے بتایا کہ سائل کا28 سالہ بھائی محمد وقاص جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے لاپتہ ہوگیاہے ۔تھانہ گولڑہ کے علاقے میں بی بی بھل کی بھانجی (ر) کو اویس نے، تھانہ سمبل کے علاقے میں شیر محمد کی دختر (الف ) کو زیب نے ، تھانہ نون کے علاقے میں عبدالمجید کی دختر کو سہیل نے ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں عائشہ کے والد امجد کو نامعلوم نے اغوا ءکرلیا۔ تھانہ سمبل کی حدود میں پولیس وردی پہنے ایک اہلکار سمیت دیگر سات نامعلوم نے زاہد کے کزن ابراہیم کو اغواء کرلیا۔