• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیالوں کا جوش قابل دید‘ آج تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا‘ یوسف بادینی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میر محمد یوسف بادینی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ بلوچستان کے عوام سے محبت کا اظہار ہے۔ جیالوں کا جوش و جذبہ قابل دید ‘آج بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قائدین کو کوئٹہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی جماعت نہیں ایک تحریک ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہر جیالے کے لئے تجدید عہد ہے۔ ہر جیالے کو پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی۔ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید