• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کی دوستوں کو نہ بھولنے کی بات پر امام الحق کا جواب

فوٹو بشکریہ امام الحق / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ امام الحق / ٹوئٹر

ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے سابق کپتان بابر اعظم کے دوستوں کو نہ بھولنے کے تبصرے پر جواب دے دیا۔ 

واضح رہے کہ امام الحق 25 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انکی شادی کی تقریب میں اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ 

امام الحق کی شادی کے بعد بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کو مبارکباد دیتے ہوئے دوستوں کو نہ بھولنے کا مشورہ دیا تھا۔

بابر اعظم نے کہا تھا کہ شادی کے بعد دوستوں کے ساتھ بھی وقت گزارنا، بھول نہ جانا۔

تاہم اب بابر اعظم کے اس پیغام پر امام الحق نے بھی جواب دے دیا۔ 

امام الحق نے بابر اعظم کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شادی تو ہوگئی مگر دوستوں کو بھولا نہیں ہوں۔"


کھیلوں کی خبریں سے مزید