• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے 18 سے 24 سال کے 44 فیصد افراد کا بیرون ملک منتقلی پر غور

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) تیسری دنیا کے کروڑوں، اربوں افراد کیلئے برطانیہ ایک دنیاوی جنت ہے اوراس میں آباد ہونا ان کا ایک خواب ہے جب کہ خود اس جنت میں رہنے والے لاکھوں برطانوی اس ملک کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں یوگوو کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 18سے 24سال کے 44فیصد لوگ اپنے ریٹائرمنٹ کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک منتقل ہونے پر غور کر رہے ہیں، یوں تو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک جاکر آباد ہونے کی خواہش کم ہوتی جاتی ہے لیکن 25سے 49سال عمر کے 27فیصد اور 50سے 64سال عمر کے 19فیصد افراد نے بھی یہی خواہش ظاہر کی، زیادہ پریشانی کی بات یہ تھی کہ 51فیصد افراد نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کے اہداف حاصل کرنے کے قابل نہیں یا ان کو حاصل کرنے کے بارے میں پریقین نہیں اور یوں 32لاکھ نوجوان برطانیہ چھوڑنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ٹروپوئشل کے چیف ایگزیکٹو ڈینئل ہیریسن نے کہا کہ یہ نتائج لوگوں کے برطانوی معیار زندگی سے غیرمطمئن ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں، چنانچہ حکومت پالیسی سازوں اور مالیاتی اداروں کو صورتحال بہتر بنانے کیلئے توجہ دینے کی ضرورت ہے، بہت سے برطانوی نوجوان کئی سالوں سے جمود کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں وہ یہاں اپنے مستقبل کو بہت زیادہ بہتر نہیں سمجھتے، برطانیہ چھوڑ کر جانے والوں کی اکثریت امریکہ اور آسٹریلیا اور چند دیگر ممالک میں جاکر آباد ہونا چاہتی ہے۔

یورپ سے سے مزید