جنوبی جرمنی میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی ادا کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے، متعدد پروازیں منسوخ اور پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
میونخ کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ برفباری کی وجہ سے بسیں، ٹرام اور ٹرینیں معطل کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ میونخ کا مرکزی ٹرین اسٹیشن لوگوں کے لیے بند کردیا گیا ہے، جبکہ بڑے روٹ پر جانے والی ٹرینیں مکمل طور پر بند ہیں، پیر تک سروس معطل رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں حکام نے شہریوں کو بلاضرورت سفر کرنے سے روکتے ہوئے انہیں اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔