• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مہنگے ترین علاج اب سستے ہوجائیں گے

کیلیفورنیا ( نیوز ڈیسک)کینسر کے مہنگے ترین علاج جن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہوتی ہیں، اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس انجیلس (یو سی ایل اے) کے کیمیا دانوں کی تحقیق کی بدولت جلد ہی انہتائی سستے ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامیاتی کیمسٹری کے ماہر پروفیسر اوہیون کوون کی قیادت میں، سائنسدانوں کی ٹیم نے دواؤں کے اہم مالیکیول تیار کرنے کا ایک جدید اور بجٹ دوست طریقہ تیار کیا ہے جو ممکنہ طور پر دواسازی کی صنعت میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔فی الحال کینسر کی کچھ دوائیں بنانا انتہائی مہنگا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر کینسر کی ادویات میں استعمال ہونے والے ایک کیمیکل کی قیمت 3,200 ڈالر فی گرام تک ہے جو سونے کی قیمت سے 50 گنا زیادہ ہے۔یو سی ایل اے کی تحقیقی ٹیم نے ادویات کے ان ضروری مالیکیولز کو پیدا کرنے کے لیے ایک سستا طریقہ تلاش کیا ہے۔ انہوں نے صرف 3 ڈالر فی گرام کی لاگت والے کیمیکل کو ایک قیمتی دوا کے مالیکیول میں تبدیل کر دیا، جس سے پیداواری لاگت میں زبردست کمی آئی۔
یورپ سے سے مزید