• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی 2 احتساب عدالتوں میں ججز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں جج صاحبان تعینات کر دیئے گئے۔ وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج تسنیم سلطانہ کو احتساب عدالت نمبر ایک جبکہ سیشن جج شاہد پرویز میمن کو احتساب عدالت نمبر 4کا جج تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالتیں گزشتہ 2ہفتوں سے خالی پڑی تھیں۔ کراچی کی احتساب عدالتوں میں 200سے زائد ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈاکٹر عاصم، شاہد خاقاں عباسی، سید مصطفی کمال و دیگر کیخلاف ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید