• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ میں لیڈر کی خوبیاں ہونی چاہیئں، ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (جنرل رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چوتھی وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری راجہ منصور احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر،سمیت ڈپٹی سیکرٹریز و دیگر حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور اور پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں تمام پرنسپلزڈی جی نرسنگ پنجاب منزہ چیمہ، تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہر ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ میں لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں ،انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ کارڈیالوجی ہسپتالوں میں پندرہ ہزار سے زائد مریضوں کی پرائمری انجیو پلاسٹی کر چکے ہیں۔