لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے زمان پارک میں پولیس پارٹی پر حملے کے مقدمے میں تحریک انصاف کی سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نےدو لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تیس سے زیادہ لوگ اس واقعے میں زخمی ہوئے،صنم جاوید کو ضمنی بیان کی روشنی میں مقدمے میں نامزد کیا گیا، صنم جاوید کے کال ریکارڈ سے پتا چلا کہ وہ پولیس آپریشن کے دن سارا دن زمان پارک میں تھیں ،صنم جاوید نے جو انٹرویو اور تقاریر کیں، ہم نے اسکا پولی گرافک ٹیسٹ کروایااس ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔