ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ترک ڈاکٹروں اور طلبا کی ایک بہت بڑی تعداد نے غزہ سے یکجہتی کیلئے خاموشی مارچ کیا۔
ڈاکٹروں نے لال رنگ کے ہینڈ پرنٹ کے نشانات والے سفید کوٹ پہن کر احتجاج میں شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور فلسطینی جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین کے طبی مراکز پر 335 حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں غزہ کی پٹی میں 164 اور مغربی کنارے میں 171 حملے کیے گئے ہیں۔