اسلام آباد ، راولپنڈی(فاروق اقدس /نامہ نگار خصوصی ،مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونگے، تین امریکی وفود 4 سے 12 دسمبر تک پاکستان پہنچیں گے.
ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا ، غیر قانونی مہاجرین کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال ہوگا
پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی، وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ جمعرات کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
امریکی نائب وزیرخارجہ جولیٹا والس نوئیس آج (پیر) کو پاکستان پہنچ رہی ہیں ، اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الزبتھ ہورسٹ اسی مہینے کی نو دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگی۔