• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی: اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی لیویز پارٹی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

دکی /کوہلو ( نامہ نگاران )لیویز فورس کے امان اللہ لونی کی گرفتاری کےلئے چھاپے کے دوران مزاحمت اور فائرنگ سے دو لیویز جوان جاں بحق اور ایک ملزم زخمی ہو گیا ۔کوہلو لیویز نے 4ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ موبائل فون اور گاڑی برآمد کر لی ۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کوہلو سے گرفتار، لیویز کےمطابق دکی لیویز فورس اور کیوآر ایف نے اشتہاری ملزم امان اللہ لونی کی گرفتاری کیلئے علاقہ لونی میں چھاپہ مارا تو امان اللہ لونی اور ا س کے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لیویز فورس پر فائرنگ کردی جس سے اسسٹنٹ کمشنر دکی کا گن مین عبیداللہ اچکزئی سکنہ دکی اور کیوآر ایف اہلکار محمدقاسم بلوچ سکنہ مستونگ شہید ہوگئے۔ لیویز کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم نصیب اللہ زخمی ہوگیا ۔

اہم خبریں سے مزید