کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ کو7وکٹوں سے ہرادیا۔ گرلز ان گرین کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی کامیابی ہے۔ دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے صرف 18رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو ڈنیڈن میں میزبان سائیڈ نے6وکٹوں پر127رنز بنائے۔ پاکستان ویمنز نے 18.2اوورز میں 3 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔