لاہور(اپنے نامہ نگار سے) میٹرو بس سروس کی انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی۔ لیسکو حکام نے دوران چیکنگ پتا چلایا کہ لاہور میٹرو سروس کی زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہے۔ حکام نے میٹر کو قبضے میں لے کر میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔