لاہور(کرائم رپورٹرسے)ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کردئیے، لاہور24ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع پر بازی لے گیا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سنٹر کا قائم کردیا۔