• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے، زیورات ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم

لاہور (کر ائم رپو رٹر ) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں زاہد سے4 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں دلاور سے2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں لیاقت سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, اسلام پورہ میں تنویر سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,سول لائنز میں ماجد سے2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ستوکتلہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ لوئرمال اور گارڈن ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید