• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبرہ علی مردان خان میں رنگا رنگ ثقافتی سرگرمی کا انعقاد

لاہور(کرائم رپورٹرسے) پنجاب کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و عجائب گھر پنجاب اور کریٹیکل ماس لاہور کے اشتراک سے مقبرہ علی مردان خان پر ایک رنگا رنگ ثقافتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ 80 سے زائد سائیکل سواروں نے مقبرہ علی مردان خان کا دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ زہیر عباس ملک نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو اپنے ماضی سے جوڑنے کے لیے اس قسم کی تقریبات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
لاہور سے مزید