• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگیگا پنجاب کے وفد کی IPPرہنماؤں سے ملاقات، ملازمین نےمطالبات پیش کئے

لاہو(خبر نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے وفد نے بھی استحکام پاکستان پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد اور صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ جنرل سیکرٹری آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب فائزہ رعنا نے اجلاس میں مطالبات پیش کئے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری آئی پی پی آلو ایم پی اے شعیب صدیقی نے سرکاری ملازمین کو ان کے حقوق کے لئے اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کے علاؤہ ملاقات میں ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاونس میں اضافے و دیگر مطالبات بھی زیر بحث لائے گئے جبکہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید