• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کی پریشانی دور اور ملک میں خوشحالی لائینگے‘ پیپلز پارٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر صوبائی قیادت و کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کو بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،رہنماؤں اور قیادت نے ہر دو رمیں قربانیاں دیں ، یہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی تناور درخت بن کر ملک میں غریب مزدور ، ہاری کسانوں کیلئے خوش حالی کی نوید لے کر آرہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید