کوئٹہ(آن لائن)نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں جاری ہے منگل کو سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند، محمد خان لہڑی ، عاصم کرد گیلو،نور محمد ڈمر ، سینیٹر دینش کمار، میر عید گورگیج، ایرانی کونصل جنرل محمد عارف محمد حسنی، سردار بابر موسیٰ خیل ، طارق کھیتران ، سہیل احمد راجپوٹ ایڈووکیٹ، نواب زادہ اسماعیل جوگیزئی،حاجی محمد یوسف نوتیزئی، میر مولا داد راہیجہ بگٹی، سمیت مختلف قبائلی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی سےتعزیت اورفاتحہ خوانی کی ، فاتحہ خوانی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔