کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نےبابل خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئےاپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے ایم این اے اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بابل خان جکھرانی ایک مخلص اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے اپنی سیاسی و سماجی خدمات کے ذریعے عوامی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کیا انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا دیر تک محسوس کیا جائے گا۔