• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترہ کئی ملاخیل آباد میں بنیادی سہولیات میسرنہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے محروم رکھنا بدترین عوام دشمنی ہےاربوں روپے کے منصوبے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے ترہ کئی ملاخیل آباد میں سڑکیں ،گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پینے کا صاف پانی ، بجلی ، گیس مسیر نہیںچوری ، ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں پولیس عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہےان خیالات کا اظہار صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا ، ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ ، جمشید دوتانی ، ضلعی معاونین نعیم خان اچکزئی ، صابر رشتین ، تحصیل سریاب سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا نے وزیر ترہ کئی ملاخیل آباد علاقائی یونٹ کے انتخابات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس کی صدارت سید عبدالخالق آغا نے کی جبکہ نومنتخب ایگزیکٹوز سے نعیم خان اچکزئی نے حلف لیاکانفرنس کی کارروائی چلانے کے فرائض تحصیل اطلاعات سیکرٹری صدام خان اچکزئی نے انجام دیےکانفرنس میں ابراہیم ملاخیل علاقائی سیکرٹری قدیم منگل ، سینئر معاون سیکرٹری، اسماعیل ملاخیل اطلاعات سیکرٹری، عصمت افغان مالیات سیکرٹری، حیات اللہ ترہ کئی رابطہ سیکرٹری جبکہ عبدالمالک، عبدالعلی اچکزئی، زیت اللہ ملاخیل، حاجی غفار معاونین منتخب ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید