• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں،منشیات اسمگلر گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں ایک منشیات اسمگلر گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق سی پیک روڈ پر پنجگور کے قریب ایک گاڑی سے 138 کلو گرام آئس، 29 کلو گرام ہیروئن اور 9 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی میں کلی رسول بخش، ضلع چاغی کے قریب جھاڑیوں سے 30 کلو گرام افیون بھی برآمد کی گئی ہے۔
کوئٹہ سے مزید