کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ نے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں فزیو تھراپسٹس کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے دیگر اسپتالوں میں بھی فزیوتھراپسٹس کی اسامیاں مشتہر کی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیاس موقع پر انہوں نے بلوچستان کیکابینہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 3 اپریل 2026ء کو ہونے والے اجلاس میں صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ ، نائب صدر ڈاکٹر مزمل ، ایگزیکٹو کوارڈینیٹر ہما حمید اور ڈاکٹر صبور بگٹی پریس سیکرٹری منتخب ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں 20 فزیو تھراپسٹ کی تعیناتی احسن اقدام ہے تعینات ہونے والے فزیوتھراپسٹس کو مبارک باد پیش کرتے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی جانب سے اس شعبے کو اہمیت دینا قابل تعریف اقدام ہے اس سے حادثات اور ٹراماٹک برین انجری اور فالج جیسے امراض کی وجہ سے معذور ہونے والے افراد امید پیدا ہوئی ہے۔