کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر ضروری اخراجات، سفر اور وسائل کے استعمال کو ہر ممکن حد تک محدود رکھا جائےان حکومتی ہدایات کے برعکس یونیورسٹی آف بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ اور ملازمین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک لازمی قرار دینا نہایت غیر مناسب ہےانہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تدریسی عملے کی ذمہ داریوں کی نوعیت دیگر سرکاری ملازمتوں سے یکسر مختلف ہوتی ہے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں صرف کلاس روم تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ ان میں تحقیق، علمی مطالعہ، طلبہ کی رہنمائی، اور فیلڈ ورک جیسے امور بھی شامل ہوتے ہیںجن کے لیے لچکدار اوقات کار ناگزیر ہیںلہٰذا تمام اساتذہ کو یکساں طور پر روزانہ مخصوص اوقات میں حاضری کا پابند بنانا نہ صرف غیر منطقی ہے بلکہ تدریسی و تحقیقی معیار پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہےانہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس فیصلے پر فوری نظرثانی کرے۔