پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز، باصلاحیت اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ہمراہ رومانوی کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں احمد علی اکبر نے صحافی و میزبان آمنہ عیسانی کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، ڈراموں اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو احمد علی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کی پہلی 2 اقساط پڑھنے کے بعد ڈرامہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اے ڈی کے کہنے پر جب مکمل اسکرپٹ پڑھا تو، 15 ویں اقساط کے بعد ڈرامہ اور مرکزی کردار سمجھ آنے لگا لیکن میں نے اس کردار کے لیے 3 دیگر اداکاروں کے نام کا مشورہ دیا مگر میری رائے کو مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد میں نے یہ سوچ کر ہامی بھر لی کہ میں نہیں تو کسی اور میرے جیسے اداکار کو یہ ڈرامہ آفر کیا جائے گا تو پھر میں کیونکہ نہ اس میں کام کروں؟
اداکار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک اچھے رومانوی اسکرپٹ کا شدت سے منتظر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے میں ایک نئے دور کی محبت پر مبنی کہانی کا منتظر ہوں، مداحوں کی خاطر چاہتا ہوں اس میں اداکارہ یمیٰ زیدی اور میں مدِ مقابل ہوں، میں اور یمنیٰ بہت اچھے دوست ہیں، ان سے جب بھی اس حوالے سے بات ہوتی ہے تو وہ بھی ایسا ہی چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی اور احمد علی اکبر نے اب تک 3 ڈراموں میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل کام کیا ہے جن میں گزارش، یہ رہا دل اور پری زاد شامل ہیں اور ان تینوں ڈراموں میں ناظرین نے دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا ہے۔